پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر(Neelam Muneer) ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی بدولت لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نیلم منیر شادی کے بعد ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں اور ڈراموں سے وقتی وقفہ لیے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کی رسم بھی ادا کی۔
View this post on Instagram
تقریب میں ان کی موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کے درمیان یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید نیلم منیر اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے انداز اور ظاہری تبدیلیوں سے ان کے حاملہ ہونے کی خبریں زیرِ گردش آ گئی ہیں، تاہم نیلم منیر کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
مزیدپڑھیں:محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا
تقریب کے دوران نیلم منیر نے نہایت اعتماد اور وقار کے ساتھ اپنے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور حاضرین کے ساتھ خوش گوار انداز میں گفتگو بھی کی۔
ان کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے گزشتہ سال شادی کی تھی اور اس کے بعد سے وہ شوبز کی سرگرمیوں سے دور ہیں۔








