آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قومی اسمبلی (National Assembly)کےلیے 17 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، رواں مالی سال کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے بجٹ میں 70 کروڑ کا اضافہ کیا گیا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا بجٹ منجمد کردیا گیا، ان کے بجٹ میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور ان کے دفاتر کےلیے 39 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز پر 9 ارب 24کروڑ روپے خرچ ہونگے،اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں مراعات و الاونسز کےلیے 5 ارب 35 کروڑ رو پے رکھے گئے ۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور ان کے چیمبر سٹاف کےلیے 8 کروڑ سے زائد،قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کےلیے 16 کروڑ 89 لاکھ،پاکستانی ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کےلیے 50 کروڑ سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔









