بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست، تیونس نے ہیڈ کوچ کو برطرف کر دیا

فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup2026) 2026 میں اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد افریقی فٹبال ٹیم تیونس نے اپنے ہیڈ کوچ صابری لاموشی کو برطرف کردیا۔
میکسیکو میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اس میچ میں اتوار کو سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دے دی تھی۔

تاہم اب برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تیونس فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فرانسیسی کوچ کا معاہدہ “باہمی رضامندی” سے ختم ہوگیا ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارتی وزیراعظم مودی جی 7 اجلاس میں نظر انداز، امریکی اور فرانسیسی صدور نے منہ نہ لگایا

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوچ ہروے رینارڈ کو ورلڈ کپ کے اختتام تک نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں لاموشی پہلے کوچ بن گئے جنہیں ایک میچ کے بعد ہی عہدے سے ہٹایا گیا۔