بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بے نظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ، صدر آصف علی زرداری کا خراج عقیدت، قائدانہ کردار کو خراج تحسین

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 73ویں یوم پیدائش کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے اپنے خصوصی پیغام میں انہیں بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کی قیادت کبھی یک رخا نہیں رہی، بلکہ انہوں نے زندگی کے مختلف کرداروں کو نہایت خوبصورتی، توازن اور ذمہ داری کے ساتھ نبھایا۔ وہ ایک بیٹی، ماں، بیوی، دوست، محب وطن اور امن کی عالمی علمبردار کے طور پر پہچانی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے ہر ذمہ داری کو جرات، یقین اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیا اور ان کی سیاسی و سماجی جدوجہد آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

صدر مملکت کے مطابق بے نظیر بھٹو کی زندگی اس بات کی مثال ہے کہ قیادت کسی ایک دائرے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ یہ کردار، عزم اور قربانیوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان فارمولا طے

ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں پارٹی کارکنان اور سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے نظریات اور خدمات کو پاکستانی سیاست کا اہم باب قرار دیا جا رہا ہے۔