ہالی ووڈ کے معروف اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو(Giancarlo Esposito) نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا ہے۔ یہ دعویٰ سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کیا ہے۔
ترکی آل الشیخ کے مطابق جیانکارلو ایسپوزیٹو نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور اس کے بعد فلمی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مسجد میں نمازادا کی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک مسجد کے اندر فلم بنانے والی ٹیم کے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد دنیا بھر میں ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر تیزی سے پھیل گئی۔
View this post on Instagram
ترکی الشیخ کے مطابق اداکار کا اسلام قبول کرنے کا فیصلہ سعودی عرب میں گزارے گئے اچھے وقت اور وہاں کام کے دوران مسلمانوں کے ساتھ ان کے میل جول کا نتیجہ ہے۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے؟
ترکی الشیخ نے بتایا کہ امریکی اداکار نے وہاں کے لوگوں کے اچھے اخلاق، محبت اور مہمان نوازی کی بہت تعریف کی ہے جو انہوں نے شوٹنگ کے دوران خود محسوس کی۔
جیانکارلو ایسپوزیٹو ان دنوں سعودی عرب میں ایک بڑی فلم ’سیون ڈاگز‘ کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں۔ یہ فلم سعودی عرب میں بننے والے بڑے بین الاقوامی پروجیکٹس میں شمار کی جا رہی ہے۔
جیانکارلو ایسپوزیٹو دنیا بھر میں اپنے مشہور کردار ”گس فرنگ“ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، جو انہوں نے مشہور ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں ادا کیا تھا۔ اس کردار نے انہیں عالمی شہرت دلائی اور کئی ایوارڈ نامزدگیاں بھی ملیں۔
اب تک خود جیانکارلو ایسپوسیٹو کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔
سعودی عرب حالیہ برسوں میں فلم اور تفریحی صنعت کو فروغ دینے کے لیے بڑے اقدامات کر رہا ہے اور کئی عالمی فنکاروں اور پروڈکشنز کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے منصوبے سعودی عرب کی عالمی ثقافتی اور تفریحی شناخت کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔








