بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجستھان: مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 8 افراد ہلاک، 24 زخمی

بھارتی ریاست راجستھان(Rajasthan) میں دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر رشی کیش سے اندور جانے والی ایک سلیپر بس ٹرک سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بس کی رفتار تیز تھی جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

بھارتی حکام کے مطابق 5 مسافر جھلس کر جبکہ 2 سر پر شدید چوٹیں آنے سے دم توڑ گئے، زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں ضلع دوسہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ناران: ویڈیو بنانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امدادی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے سے متعلق یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بس کے سامان رکھنے والے حصے میں سگریٹ کے پیکٹ موجود تھے جس سے آگ تیزی سے پھیلی۔