مظفر آباد: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے آزاد کشمیر پولیس ( Kashmir Police) کے 4 اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
آزاد کشمیر حکومت کے دعویٰ کے مطابق راولاکوٹ میں اغوا ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل شاہد شفیق، محمد صغیر، محمد اشتیاق اور ذیشان اسحاق شامل ہیں۔
شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں کو گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا۔ اور چاروں پولیس اہلکار اب بھی کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی حراست میں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شرپسند عناصر اس سے پہلے بھی پولیس کے اے ایس آئی کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد اہلکاروں کی بازیابی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈیرہ بگٹی میں رقم کے تنازع پر خونریز تصادم، 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی
واضح رہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی مجرمانہ سرگرمیوں سے ان کی اپنی پارٹی کے ممبران اور آزاد کشمیر کے باشعور عوام انہیں مکمل رد کر چکے ہیں۔








