بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویمنزT20 ورلڈ کپ فائنل: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدفT20

لارڈز، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل( T20 Final) میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔
فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، فرییا کیمپ نے 44 رنز جبکہ ایلس کیپسی نے 23 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ مضبوط کیا۔

مزید پڑھیں:اگلا ہدف ’معرکۂ معیشت‘، برآمدات، سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی: احسن اقبال

اب آسٹریلیا کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز درکار ہوں گے، جبکہ انگلینڈ اپنی مضبوط باؤلنگ کے ذریعے اس ہدف کا دفاع کرنے کی کوشش کرے گا۔