بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاداب خان نے کا انوکھا اعزاز جو کسی اور پاکستانی آل رائونڈر کا نہیں

لاہور،شاداب خان ابتک اپنے ٹونٹی کیریئر میں بلے سے 4043 رنز سکور کرچکے ،باولنگ میں انہوں نے اب تک 23.05 کی اوسط سے 401 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں

قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو اور کسی پاکستانی آل رائونڈر کے پاس نہیں ہے۔

وٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 سالہ شاداب خان ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 4000 رنز بنانے اور 400 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر چھٹے کھلاڑی بن گئے۔

شاداب خان اب تک اپنے ٹونٹی کیریئر میں بلے سے 362 میچز میں 19.53 کی اوسط اور 138.45 کے سٹرائیک ریٹ سے 4043 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 14 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جب کہ باولنگ میں انہوں نے اب تک 23.05 کی اوسط سے 401 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈوین براوو اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 6970 رنز اور 631 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

مزید پرھیں:یونس خان خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا حصہ بن گئے

ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن 4818 رنز اور 641 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ان کے ہم وطن آندرے رسل 9714 رنز اور 526 وکٹیں لے کر تیسرے، سابق بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن 7839 رنز اور 508 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جب کہ افغان آل رائونڈر محمد نبی 6976 رنز اور 412 وکٹوں کے ساتھ اس لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔