بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم چند اضلاع بارش(Rain) کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، تورغر، بٹگرام اور مانسہرہ، میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا مکان ہے۔

ایبٹ آباد، کرم اور وزیرستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 40، پشاور، تخت بھائی اور پٹن میں 39 ریکارڈ کیا گیا۔

چترال، دیر، تیمرگرہ اور دروش میں 37، کالام میں 28 اور مالم جبہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔