بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان(Salman Khan) نے اپنے وزن میں 16 کلو کمی کا انکشاف کردیا۔
سوشل میڈیا پرحال ہی میں سلمان خان کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں انہیں کمزور دیکھا گیا جس پر مداحوں کوسپرسٹار کی صحت سے متعلق فکر لاحق ہوگئی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی شروع ہوگئے۔
اب اداکار نے اپنی صحت سے متعلق خدشات پر خاموشی توڑ دی ہے۔
مزیدپڑھیں:میٹرک اورانٹر کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
سلمان خان نے حال ہی میں ایک رئیلیٹی شو’’الائنس‘‘میں شرکت کی جس میں ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی موجود تھے، اس دوران دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کے وزن میں کمی سے متعلق گفتگو کی۔
سلمان نے سہیل خان سے کہا کہ تمہارا وزن کم ہوگیا جس پر سہیل خان نے اپنے سکس پیک دکھائے اور بتایا کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کیا ہے جس کے جواب میں سلمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی 16 کلو وزن کم کیا ہے۔









