بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سری لنکا میں کرکٹ کوچ کھلاڑیوں کے جھگڑے کے باعث انتقال کر گئے

سری لنکا(Srilanka) میں 62 سالہ کرکٹ کوچ اسمتھ فرنینڈو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد انتقال کر گئے۔ فرنینڈو نے اسکول کرکٹ کے دور میں سری لنکا کے موجودہ ون ڈے کپتان کوسل مینڈس سمیت کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ایک 17 سالہ اسکول کرکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جسے عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد 17 اگست تک چائلڈ پروبیشن کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 8 اگست کو کولمبو میں کرکٹ ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آیا۔ مبینہ طور پر پانی کے حصول پر کھلاڑیوں اور کلب کے ایک ملازم کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا تھا۔


رپورٹس کے مطابق جھگڑے کے دوران فرنینڈو بھی تصادم کی زد میں آئے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ منگل کو دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

مزیدپڑھیں:نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، پرانے کارڈ مقررہ مدت تک کارآمد رہیں گے

اسمتھ فرنینڈو کولمبو کے موراتووا میں واقع پرنس آف ویلز کالج کے سابق کوچ تھے۔ انہوں نے اپنے کوچنگ کے دور میں کوسل مینڈس سمیت متعدد باصلاحیت اسکول کرکٹرز کی تربیت کی۔

کوسل مینڈس بعد ازاں سری لنکا کے اہم بین الاقوامی کھلاڑیوں میں شامل ہوئے اور اس وقت قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔