بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاران میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان(Balochsitan) کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کےدوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا،کارروائی کےدوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سےجدید اسلحہ،گولہ بارود اورجنگی سامان برآمد کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:انسٹاگرام کا لوگو تبدیل، نیا ڈیزائن متعارف

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 گاڑیاں اورایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لےلی گئی،جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے۔