بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان بیشتر معاملات پر اتفاق ہوگیا

گڈز ٹرانسپورٹرز(Goods Transport) اور حکومت کے درمیان بیشتر معاملات پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آج ختم ہوگی یا نہیں؟ حتمی معاہدے پر دستخط کا انتظارہے،گورنر ہاؤس سندھ میں آج معاہدے پر دستخط ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کے بجائے ہفتہ وار بنیاد پر ہوگا ،حکومت 10وہیلر گاڑی کا وزن بڑھانے پر رضامندہوگئی ہے جو 27.5 ٹن سے بڑھا کر 35 ٹن کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو 6.4 ارب روپے دینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھ دی

ذرائع کے مطابق ایچ ٹی وی لائسنس کے لیے ایل ٹی وی کی مدت 3 سال سے کم کرکے ایک سال کرنے پر اتفاق کیاگیاہے ،اس کے علاوہ تھرڈ پارٹی انشورنس کی شرط ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے پربھی اتفاق ہوگیاہے لیکن  ودہولڈنگ ٹیکس 2 فیصد کرنے کا مطالبہ مستردکردیاگیاہے اور7 فیصد پر برقرار رہے گا۔