بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نادرہ سے براہراست خفیہ معلومات کا حصول، ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال

اسلام آباد: نادرا نے ایف آئی اے کی جانب سے خفیہ معلومات کے حصول کے لیے مقررہ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایف آئی اے کو باضابطہ شکایت ارسال کر دی۔

نادر کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا کہ آسٹریلوی پولیس کی درخواستوں سے متعلق ایف آئی اے نے مینوئل خطوط ارسال کیے۔

نادرا کے مراسلے پر ڈی جی کی ایف آئی اے کے تمام زونز کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے سرکلز اور دفاتر معلومات کےحصول کےلیے ڈیٹا شیئرنگ ماڈیول پورٹل کےذریعے نادرا کو درخواست بھیجیں۔

ڈی جی کی ایف آئی اے نے حکمنامے میں تمام ایف آئی اے زونز کو محکموں سے براہ راست رابطے سے روک دیا اور ایف آئی اےکو معلومات کےحصول کےلیے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کےذریعے رابطےکی بھی ہدایت کی۔

مزید پرھیں:دنیا کے پہلے الیکٹرک طیارے کی کامیاب اُڑان، صرف 5 ڈالر میں 27 منٹ پرواز

ڈی جی کی ایف آئی اے نے حکمنامے کی خلاف ورزی پر متعلقہ حکام کےخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا اور یہ بھی کہا کہ مینوئل ڈاک کے ذریعے خفیہ معلومات لیک ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔