بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عجیب عادت جودرحقیقت ذہانت کا اشارہ، کیا آپ میں موجود ہے ؟؟

کچھ عادات ایسی ہوتی ہیں جن کو لوگ حماقت یا ذہن کی کمزوری کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔درحقیقت بیشتر افراد انہیں توجہ مرکوز نہ کر پانے، ناقص نظم و ضبط یا دماغی تنزلی سے منسلک کرتے ہیں۔

مگر ایسی ہی ایک عادت جسے دنیا تو عجیب قرار دیتی ہے، مگر تحقیقی رپورٹس میں اسے ذہانت سے منسلک کیا گیا ہے۔جی ہاں واقعی ایسی ایک عادت ہے خودکلامی، جسے لوگ کچھ زیادہ اچھا نہیں سمجھتے۔

مگر تحقیقی رپورٹس کے مطابق اگر آپ خود کلامی کے عادی ہیں تو پاگل نہیں بلکہ یہ دیگر افراد سے زیادہ ذہین ہونے کی نشانی ہو سکتی ہے۔

ویسے تو اس رویے کو لوگ اچھا نہیں سمجھتے مگر ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس عادت سے دماغ کو فائدہ ہوتا ہے جیسے یادداشت بہتر ہوہتی ہے، اعتماد بڑھتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔

2012 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خود کلامی کرنے والے افراد تصاویر میں موجود اشیا کو زیادہ تیزی سے شناخت کرلیتے ہیں۔اسی طرح 2023 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خودکلامی اور خود پر کنٹرول یا نظم و ضبط کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد خود سے باتیں کرتے ہیں وہ اکثر اپنے بارے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں۔مگر یہ فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب اعتدال میں رہ کر خودکلامی کی جائے جبکہ خود پر تنقید کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 22 کروڑ روپےکی واردات کرنیوالے 2 ملزمان لاہور سے گرفتار

تو اگر آپ خود کلامی کرنے کے عادی ہیں تو اس پر شرمندہ مت ہوں، یہ عجیب عادت تفصیلات کو تجزیہ کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہن کو تیز بنا سکتی ہے۔