وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کہتے ہیں پارلیمنٹ میں بحث کے بعد اتفاق رائے سے حل نکالنا چاہیے، بنیادی مقصد گورننس اور عوام کو بہتر سروسز کی فراہمی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معاملے پر کھلے ذہن سے غور کرنا چاہیے۔بلال اظہر کیانی نے کہا بحث کے بعد اتفاق رائے سے حل نکلنا چاہیے۔بحث سے جو بھی بہتر حل سامنے آئے اسے کھلے دل سے دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا نئے صوبوں کے قیام کا بنیادی مقصد گورننس بہتر بنانا اور عوام کو سروس ڈیلیوری میں بہتری دینا ہے۔صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنات کا جائزہ لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں ابراہم لنکن کا عملہ ذہنی صحت کے شدید بحران کا شکار، امریکی میڈیا
وزیر مملکت خزانہ نے پیپلزپارٹی کی جانب سے نئے صوبوں کی مخالفت پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہر ایک کو کھلے ذہن سے دیکھنا چاہیے کہ عوام کو سروسز کیسے بہتر فراہم کی جاسکتی ہیں، ہمیں کھلے دل سے بہتری کی گنجائش رکھنی چاہیے۔









