بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد، موسلادھار بارش، پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، لابی میں پانی جمع

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی مختلف چھتیں ٹپکنے لگیں، جس سے عمارت کے اندر کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔

چھت ٹپکنے کے باعث سینیٹ ہال کے سامنے لابی میں فرش پر پانی کھڑا ہوگیا، جس پر عملے نے پانی روکنے کے لیےڈسٹ بن رکھ دی۔

مزید پڑھیں:لاہور میں بسنت 2027 ’’12، 13 اور 14 ‘‘مارچ کو منائی جائے گی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر کی چھت بھی ٹپک پڑی جبکہ ان کے پی ایس او کے کمرے میں بھی پانی جمع ہونے پر ڈسٹ بن رکھ دی گئی،پانی کے باعث بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر کا فرش بھی خراب ہونے لگا ہے۔