بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع

کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) اور چینی صدر شی جن پنگ نومبر میں ہونے والی اگلی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہ کانفرنس کے موقع پر سہ فریقی ملاقات کر سکتے ہیں۔
سرکاری روسی ٹیلی ویژن سے گفتگو کے دوران کریملن کے معاون یوری اوشاکوف سے تینوں رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا جی ہاں اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے، تینوں رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں:نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ملاقات کا موقع مل سکتا ہے، روس، چین اور امریکا تینوں 21 رکنی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے رکن ہیں، اگلی سربراہ کانفرنس چین کے شہر شین ژین میں 18 اور 19 نومبر کو ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا ہے کہ فی الحال صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس کانفرنس میں شرکت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔