بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انجری کا ڈرامہ کیا یا حقیقت تھی، امام الحق کو وضاحت دینی ہوگی، عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید(Aqib Javed) نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اوپنر امام الحق کے دونوں اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ امام الحق کی انجری کا معاملہ ان کے لیے باعثِ تشویش اور مایوسی کا سبب ہے۔

ان کے مطابق بائیں پنڈلی میں معمولی نوعیت کے کھنچاؤ کے باعث امام الحق ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے، تاہم انہیں توقع تھی کہ وہ مشکل صورتحال میں ٹیم کے لیے مزاحمت کرتے۔

عاقب جاوید نے واضح کیا کہ امام الحق کو اس معاملے پر وضاحت دینا ہوگی اور ان کے خلاف انکوائری بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کر رہے کہ امام نے انجری کا ڈرامہ کیا لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ معمولی نوعیت کی پٹھوں کی انجری نے انہیں دونوں اننگز میں بیٹنگ سے کیسے روکا۔

مزیدپڑھیں:امریکی طیارہ بردار جہاز 250 دن سمندر میں رہنے کے بعد ساحل پر لنگر انداز ہو گیا

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پی سی بی نے امام الحق سمیت سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا ہے جبکہ کوچنگ اسٹاف میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

عاقب جاوید نے ٹیم کے انتخاب اور میچ میں درست کمبی نیشن نہ بنانے پر سابق انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔