بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری، ایم این اے عادل بازئی بھی گرفتار

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں اور اب اسلام آباد پولیس (Islamaad Police)نے ایم این اے عادل بازئی کو بھی گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد سے گرفتار ممبران اسمبلی کی تعداد 6 ہوگئی ہے، ان ممبران اسمبلی میں میاں احسن جمال، ثنا اللہ مستی خیل پہلے ہی گرفتار ہیں۔

سینیٹر سیف اللہ نیازی ،غوث محمد ،داور کنڈی بھی تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ہیں جب کہ  تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق بھی زیر حراست ہیں۔

مزیدپڑھیں:پنجاب کے وزیر تعلیم استاد بن گئے پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا

 اس کے علاوہ عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ آج سماعت کرے گی۔