بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوکیا نے اپنا فلپ موبائل فون متعارف کرا دیا

موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی ایچ ایم ڈی(HMD) نے فلپائن میں نوکیا 2360 فلپ موبائل فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس ماڈل کو بالخصوص بزرگ شہریوں اور سکول جانے والے بچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نوکیا 2360 فلپ میں 2.8 انچ کی اندرونی ڈسپلے اسکرین اور 1.77 انچ کی بیرونی سکرین دی گئی ہے۔ فون میں 1450 ایم اے ایچ کی قابلِ تبدیل بیٹری، کیو وی جی اے کیمرا، 3.5 ملی میٹر ہیڈفون جیک، ایف ایم ریڈیو اور لاؤڈ سپیکر بھی موجود ہیں جبکہ اس کی اندرونی سٹوریج صرف 4 ایم بی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس موبائل فون کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک فیملی اسسٹ ہے جس کے ذریعے خاندان کے نامزد افراد دور بیٹھ کر بھی فون کے کانٹیکٹس کا انتظام، آواز کی سطح میں تبدیلی اور روزانہ کی یاد دہانیاں سیٹ کر سکتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:آسٹریلوی آل راؤنڈرگلین میکسویل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

فون میں ایک مخصوص ایس او ایس بٹن بھی دیا گیا ہے جسے دبانے پر خودکار طور پر بنیادی ہنگامی رابطہ نمبر پر کال کی جاتی ہے جبکہ پہلے سے محفوظ کیے گئے پانچ نمبروں تک ہنگامی الرٹس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

البتہ  یہ فون صرف ٹو جی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے اور اس میں جدید فور جی یا فائیو جی کنیکٹیویٹی موجود نہیں۔

کلیم شیل ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا جانے والا یہ فیچر فون ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو سمارٹ فونز کے بجائے سادہ اور آسان رابطے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ اس کی خاص توجہ بزرگ شہریوں اور سکول کے طلبہ پر مرکوز ہے۔