بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی پی ایل میں شرکت کی خبریں درست نہیں، محمد عامر

برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن کے بعد آئی پی ایل میں شرکت سے متعلق خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2027 میں شرکت سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

گزشتہ کچھ عرصے سے محمد عامر کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں شرکت کر سکتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پاکستانی کرکٹرز نے 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی تھی، تاہم اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑی اس لیگ کا حصہ نہیں بن سکے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے گردش کرتی خبریں درست نہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واضح رہے کہ محمد عامر رواں سال مئی میں برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہری بن گئے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کیلیے رجسٹریشن کروائی ہے جس کے بعد ان کی آئی پی ایل میں شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں نے مزید زور پکڑ لیا تھا۔

محمد عامر کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں ان کی ممکنہ آئی پی ایل شرکت کے حوالے سے جاری قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کا جزیرہ قشم پر حملہ، آئی آر جی سی کا 2 امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

محمد عامر نے 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 259 وکٹیں حاصل کی ہیں۔