بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹک ٹاکر مسٹر پتلو متاثرہ خاندان کو مبینہ دھمکیاں دینے پر گرفتار

پولیس کے مطابق مسٹر پتلو کو سیالکوٹ کے تھانہ صدر ڈسکہ میں درج نئے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

معروف ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کو مہندی کی تقریب میں بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ کو مبینہ دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسٹر پتلو کو سیالکوٹ کے تھانہ صدر ڈسکہ میں درج نئے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

جاں بحق نوجوان محمد ریحان کے بہنوئی ابوبکر نے الزام عائد کیا کہ چار مسلح افراد نے ان کے گھر پہنچ کر مقدمے میں صلح کرنے اور ملزمان کے حق میں بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ انکار پر اہلخانہ کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی؛ زیر زمین پائپ لائن سے کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف

یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔