بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا

لاہور: پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے لیے وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کی سب کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے میں جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس میں جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی نائب امیر لیاقت بلوچ کررہے ہیں۔

کمیٹی میں سید فراست شاہ، انجنیئر نصراللہ رندھاوا، سید فراست شاہ، عنایت اللہ خان، ضیاا لدین انصاری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

حکومتی کمیٹی کی سربراہی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کررہے ہیں جب کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں احسن اقبال اور رانا ثناءاللہ شامل ہیں۔جماعت اسلامی کی عوام کو ریلیف دلانے کی جہدوجہد رنگ لائے گی، لیاقت بلوچ

مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر مسٹر پتلو متاثرہ خاندان کو مبینہ دھمکیاں دینے پر گرفتار

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج حکومتی کمیٹی کے ساتھ بہت ہی اہم ترین مذاکراتی دور ہے، اس سے پہلے مذاکرات کے 9 راؤنڈ ہوئے آج دسواں راونڈ ہے، ہمارے سامنے عوام کو ریلیف دلانا اہم ایشو ہے۔