بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر ریلوے نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کا سخت نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔

چلتی ٹرین میں رقص کی ویڈیو وائرل