بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل کے معائنے کیلئے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال میں ڈاکٹرز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل نے سانس میں دشواری کی بھی شکایت کی ہے انہیں میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز کے میڈیکل آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔۔شہباز گل کے تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ 5 پروفیسر ڈاکٹرز شامل ہیں۔
میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر آف سرجری، پروفیسر ڈاکٹرآف میڈیسن، پروفیسر آف کارڈک، نیورو میڈیسن اور آرتھوپولک پروفیسرز شامل ہیں۔