بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زیادہ فنڈز حاصل کرنیکا دعویٰ، سیاسی شخصیات میں سبقت لیجانے کا سلسلہ شروع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سیلاب سے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں اور مالی امداد کے نام پر فنڈنگ کے حصول میں بھاری رقوم پر بھی سیاسی شخصیات کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دعوؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ابھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ٹیلی تھون کے دوران کالز کے ذریعے تین گھنٹے میں ساڑھے پانچ ارب روپے جمع کرنے کا دعویٰ ہی متنازع تھا اور انکے سیاسی مخالفین ہی نہیں بلکہ دیگر حلقوں میں بھی اس دورانیہ میں اتنی خطیر رقم کی فنڈنگ پر بحث جاری تھی کہ اس رقم میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا ہے اور سیلاب کی صورتحال میں بھی مقبولیت کیلئے پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے اور لائیو ٹیلیفون کالز میں جو وعدے کئے گئے ہیں اسکی کوئی ضمانت نہیں کہ وعدے کرنیوالے لوگ محض فرضی تھے یا حقیقی اور کیا وہ عطیہ کیلئے رقوم کی ادائیگی کرینگے بھی یا نہیں اور پانچ ارب سے زیادہ کے دعوے میں کتنا حقیقی طور پر مل سکے گا۔

اسی بحث کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کر لئے ہیں۔