بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انجلینا جولی نے بریڈ پٹ پر لگایا سنگین الزام، کہا-اُس دن فلائٹ میں بچے کا گلا گھونٹا اور۔۔۔

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ایکٹر بریڈ پٹ کے درمیان کا جھگڑا ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دونوں ہی اسٹارس پچھلے کافی دنوں سے اپنی نجی زندگی کو لے کر دنیا بھر کی سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ جولی نے اپنے سابق پارٹنر پر 250 ملین ڈالر یعنی قریب 2000 کروڑ کا کیس درج کیا ہے۔ اب اس معاملے میں دونوں کے درمیان گھریلو تشدد کا بھی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

دراصل، اداکارہ نے اب اس کیس میں شوہر بریڈ پٹ پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بریڈ نے 2016 میں ان کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کیا تھا۔ اداکارہ نے آگے بتایا کہ جب ان کے بچوں نے اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کی، تو بریڈ پٹ نے ایک بچے کا گلا دبانے کی کوشش کی تھی۔ اتنا ہی نہیں بریڈ نے ان پر بھی ہاتھ اٹھایا تھا۔

اداکارہ نے لگایا یہ الزام
میڈیا رپورٹ کے مطابق، انجلینا جولی نے عدالت میں جو کاغذات سونپے ہیں، ان میں الزام لگایا ہے کہ اس دن ہوائی اڈے پر پہنچنے سے پہلے بریڈ پٹ کی ان کے چھ بچوں میں سے ایک کے ساتھ بحث ہوگئی تھی۔ اس وقت سبھی بچوں کی عمر 8 سے 15 سال کے درمیان تھی۔ جب ہم فلائٹ میں پہنچے تو میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا تھا، اس پر بریڈ پٹ نے کہا کہ میں بچوں کی کچھ زیادہ ہی طرف داری کرتی ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے توائلٹ کے پاس لے جا کر ہاتھاپائی بھی کی۔
یہ دیکھ کر جب بچے ان کی طرف دوڑتے ہوئے انہیں بچانے پہنچے تو پٹ نے ایک بچے کا گلہ گھونٹنے کی کوشش بھی کی اور دوسرے کے چہرے پر مارا بھی تھا۔ وہیں انجلینا جولی کے ان الزاموں کو بریڈ پٹ نے جھوٹ قرار دیا ہے۔ بریڈ پٹ نے انجلینا کے ان الزامات پر کہا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں، اور یہ سبھی الزام جھوٹے ہیں۔