اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی مستقل ضمانت منظورکر لی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے اور بغاوت کے تحت مقدمات کے معاملے پر سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر 50 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت آج تک کے لیے منظور کی تھی۔
پی ٹی آئی کے وکلاء نے نقد پانچ ہزار روپے جمع کرانے کی درخواست جس پر جج نے حکم دیا کہ پانچ ہزار روپے نہیں پچاس ہزار روپے ہی جمع کرائے جائیں۔
عمران خان کی 6 اکتوبر کو سیشن جج کامران بشارت مفتی نے آج تک کے لیے ضمانت منظور کی تھی۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیربھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مستقل ضمانت منظورکرلی جس کے بعد عمران خان عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔
عمران خان نے کہا کہ آزادی کی کال پرسب سے آگےمیں خود ہوں گا کیونکہ ہم سیاست نہیں جہاد کررہے ہیں۔ زنجیریں گرتی نہیں توڑنی پڑتی ہیں جبکہ آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے۔









