بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 لندن، ایون فیلڈ کے باہر مبینہ صحافی سیدکوثر کاظمی کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی ، ویڈیو وائرل

لندن(ممتازنیوز) ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مبینہ صحافی سیدکوثر کاظمی کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیومیں سیدکوثر کاظمی کی طرف سے دوخواتین کو برا بھلا کہا جارہا ہے جبکہ خواتین سیدکوثرکاظمی پر مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں ’’پٹواری‘‘کہہ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین نے سیدکوثر کاظمی کی طرف سے خواتین کو گالم گلوچ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ معاملہ خواہ کچھ بھی ہو ،سیدکوثر کاظمی کو خواتین کے ساتھ اس طرح کی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی۔