نیروبی: کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کی گاڑی کی تصاویر مقامی میڈیا نے جاری کردی ہیں۔
سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا اور اس حوالے مقامی پولیس نے بتایا کہ ارشدشریف کی گاڑی ان کادوست چلا رہاتھا، مگادی ہائی وے پرپولیس نے چھوٹے پتھر رکھ کر روڈبلاک کیا تھا، ارشد شریف کی کار روڈ بلاک کے باوجود نہیں رکی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس آفیسرز نے کار نہ رکنے پرفائرنگ کی اور گاڑی پر 9 گولیاں فائر کی گئیں اور کارپرفائر کی گئی 9گولیوں میں سے ایک ارشد شریف کےسر میں لگی اور وہ انتقال کرگئے۔
#ArshadSharif’s Car. pic.twitter.com/rC2iAJwjjK
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) October 24, 2022
کینیا کی نیشنل پولیس فورس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ارشدشریف کی فیملی سے تعزیت بھی کی۔مقامی میڈیا نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی گاڑی کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی مقامی پولیس سٹیشن میں کھڑی ہے اور گاڑی پر 6 واضح گولیوں کے نشانات ہیں۔









