بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور سمیت صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور اس کے ساتھ ساتھ ژالہ باری نے موسم تبدیل کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا یہ سلسلہ دیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ہفتے کی صبح پشاور میں ہونے والی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔

اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن بھی ہوا ہے۔ دریں اثنا مہوڈنڈ کالام میں برف باری ہوئی ہے۔