جدہ(ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید ،ن لیگ جدہ کے صدر عمر مسعود پوری ،جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک اورچیئرمین میاں رضوان نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات پر فل کورٹ کمیشن کے قیام کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہفتہ کو اپنے مشترکہ بیان کہا کہ واقعہ کے بعد الزام تراشیاں کرنا افسوس ناک ہے ، جھوٹ اور پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں پیش آنیوالے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کنٹینرپرجو واقعہ ہواہے وہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے مگراس حادثہ سے بیانیہ اورسازش بنانا اس سے بھی زیادہ قابل مذمت ہے۔لیگی رہنمائوں نے کہا کہ عمران خان پرفائرنگ کے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی جائے ،قوم جاننا چاہتی ہے کہ اصل حقائق کیا ہیں۔
ن لیگ سعودی عرب کے صدر اوررہنمائوں کا وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کے الزامات پر فل کورٹ کمیشن بنانے کے مطالبے کا خیر مقدم








