بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ایف آئی طلبی کا نوٹس معطل کر دیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے غیر قانونی حراساں کرنے سے روک دیا اور سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے عمران خان کی ایف آئی اے طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات غور طلب ہیں،آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین جواب جمع کروائیں ، اٹارنی جنرل پاکستان بھی اپنا جواب جمع کروائیں ۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ، تفتیشی افسرکو فریق بنایا گیاہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی سیاسی جماعت کے خلاف وفاقی حکومت کی ہدایت پر کارروائی ہو سکتی ہے ؟کیا اس انکوائری کو کوئی قانونی تحفظ حاصل ہے یا نہیں؟وکیل عمران خان نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ انکوائری کو کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے کا الزام ہے کہ پی ٹی آئی کے اکاوئنٹس پارٹی کے ٹاپ رہنماﺅں کے دستخط سے کھلوائے گئے ،کیا آپ ان اکاﺅنٹس کو تسلیم کرتے ہیں ؟عمران خان کے وکیل نے کہا کہ 13 اکاﺅنٹس ہیں جن کو پی ٹی آئی تسلیم نہیں کرتی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ان 13 اکاﺅنٹس میں رقم کا لین دین کیا گیا۔