اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج کوئی سرپرائز نہیں دیا لیکن نواب بگٹی کی صورت میں ہم نے انہیں سرپرائز دیا ہے، لوگوں کو سرکاری وسائل سے لا کر اپنی کرسیوں کو بھی نہیں بھر سکے۔اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں اسلام آباد میں ایک جلسی بھی ہوئی، پتا نہیں کہاں سے اس کے غبارے میں ہوا بھری گئی، وہ سمجھ رہا تھا شائد یہ غبارہ اس کی حقیقی جسامت ہے، آج اس غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، پانچ، دس ہزار روپے دے کر جلسے میں اپنی کرسیاں بھی بھر نہیں سکے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جلسے میں مغرب کی اذان کے بجائے فجر کی اذان چلائی گئی، سب نشے میں تھے، نیند میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں ریکارڈ تلاوت کلام پاک سنائی گئی، ان کے پاس ایک بندہ بھی نہیں تھا جو تلاوت کرلیتا، اپنے آپ کو معروف کہنے والے اپنی جہالت پر سر پیٹیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سن لو،میں تمارے تمہارا ایجنڈا پاکستان سے اسلام کاجنازہ نکالنا تھا،تمارا ایجنڈا اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا، مدارس کا خاتمہ تھا،یہ وہی ایجنڈا جو مشرف کے دور میں شروع ہوا اور تم اخری ایجنٹ کے طور پر پاکستان پر مسلط کئے گئے تاکہ آئین کی اسلامی شقوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ آج ہم اپنی فتح اور عمران خان کی شکست کا اعلان کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد پارلیمنٹ کامعاملہ ہے تمہارے دن گنےجا چکے ہیں کہا تھا قوم کو سرپرائز دیں گے کوئی پتہ چلا کہ سرپرائز آیا ہے نواب بگٹی کےذریعے سرپرائز انہیں ضرور ملا ہے ابھی اور بھی گریں اور انہیں سرپرائز ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اپنی فکر کو ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے آج تم ہماری گرفت میں ہو ہم تمہیں کس چوراہے پر کھڑا کر دیں یہ ہمارا اختیار ہے عمران خان تم نےہمیں آئی ایم ایف اور فیٹف کا غلام بنا دیا اسٹیٹ بینک کو خودمختاری کے نام پرآئی ایم ایف کےحوالےکر دیا ہماری تاریخ ایسی غلامی کیخلاف جہاد کیلئے ہے قبول کرنے کیلئے نہیں۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور کرنا امریکا کی پالیسی تھی پانامالیکس جب آئی تھی تو کہا تھا جو کچھ ہو رہا ہے ایجنڈےکےتحت ہے میں نے2017 میں کہا تھا ایجنڈے کے تحت پاکستان میں عدم استحکام آئے گا پانامالیکس آئی اور اقامہ کے نام پر نکالا گیا پانامالیکس کےذریعےسیاسی عدم استحکام لیا گیا اور عمران خان کے ذریعے معاشی عدم استحکام لایا گیا۔
عمران خان نے کوئی سرپرائز نہیں دیا، ہم نے سرپرائز دیدیا ،مولانا فضل الرحمان








