بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میںآج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔

ملزم شہبازگل ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقررکی تھی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔