اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر اہم سکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے، ملاقات میں فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت ہوئی،ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ اس اہم ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اور اہم تعیناتیوں سے متعلق امور زیرغور آئے ،آئندہ 24 گھنٹے میں اہم تعیناتی پر پیشرفت متوقع ہے۔









