ہری پور(ممتازنیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہزارہ ڈویژن آمد ،26 نومبرکو مانسہرہ چنار روڈ پر منعقد ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں جے یو آئی ہری پور کی مشاورت مکمل ہو گئی ،اراکین عمومی ضلع و تحصیل کا مشترکہ اجلاس ضلعی دفتر جمعیت علماء اسلام جامع مسجد طلال شہید ہری پور میں ہوا جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا فیوض الرحمان مدنی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جے یو آئی تحصیل ہریپور کے امیر مولانا محمد ایوب صدیقی نے انجام دیئے۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے طے پایا کہ مانسہرہ جلسہ میں ہری پور سے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان بھرپور شرکت کریں گے، تینوں تحصیلوں میں رابطہ مہم جاری ہے جسے مزید تیز کیا جائے گا اور ہری پور کی تمام تحصیلوں کا مشترکہ قافلہ 26 نومبر بروز ہفتہ ایلیمنٹری کالج گروانڈ جی ٹی روڈ سے صبح دس بجے نکلے گا، جے یو آئی کے ضلعی و تحصیل عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ مملکت خداداد پاکستان میں حقیقی اسلامی جمہوری نظام کے نفاذ کے لئے قائد جمعیت کی قیادت میں پوری جانفشانی سے جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان کا مستقبل اور فلاح اسلامی جمہوری اقدار کے نفاذ سے ہی مشروط ہے۔
مولانا فضل الرحمان 26 نومبرکو مانسہرہ چنار روڈ پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے،تیاریاں جاری








