اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے اہم مشاورتی ملاقات کی ہے۔
اس اہم ملاقات میں حساس ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔
فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کے لیے کی جانے والی اس ملاقات میں معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
اس ملاقات سے آرمی چیف سمیت فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ایک روز کے اندر تعیناتی کے مراحل طے ہو جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ دو تین روز میں اہم تعیناتی کا معاملہ حل ہو جائے گا، وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے خط موصول ہوا ہے، وہ خط جی ایچ کیو سے کمیونیکیٹ ہوگیا ہے۔
آرمی چیف کی تقرری پر وزیراعظم اور حساس ادارے کے سربراہ کی اہم ملاقات








