سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کی رہائش گاہ آمد،سپیکر قومی اسمبلی نےڈاکٹر سید توقیر شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، ماں قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے،
دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں آپ اور آپ کے خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین۔
سپیکر قومی اسمبلی کی توقیر شاہ کے گھر آمد،والدہ کی وفات پر تعزیت








