لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف نے پوری کوشش کی کہ ملک میں مارشل لا لگے، مارشل لا نہیں لگے گا انشا اللہ ملک میں عام انتخابات ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مارشل لا کے راستے میں کوئی رکاوٹ ہے تو تحریک انصاف ہے اور عمران خان کی وجہ سے ملک میں مارشل لا نہیں لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کوئی آواز بھی دے دے تو وہ جہاز پکڑ کر باہر چلے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں کتنے دن بیٹھیں گے یہ انشا اللہ ہفتے کو طے کریں گے، آج بھی راولپنڈی میں تیاریاں جاری ہیں، خیمہ بستی لگائی جارہی ہے، جمعہ کی رات کو 35 سے 40 ہزار لوگ راولپنڈی پہنچ چکے ہوں گے اور ہفتے کے دن لاکھوں لوگ پنڈی میں ہوں گے۔








