بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیلاروس کے وزیر خارجہ اچانک انتقال کرگئے

منسک (انٹرنیشنل ڈیسک)بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی 64 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے۔ بیلاروس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی اچانک انتقال کرگئے ، وزارت کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر ماکی 1958 میں بیلاروس کے علاقے گروڈنو میں پیدا ہوئے، وہ 2012 سے وزارت خارجہ کے امور سنبھال رہے تھے۔ روسی میڈیا کے مطابق بیلاروس کے آنجہانی وزیر خارجہ کی پیر کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات طے تھی۔