بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

21جون، ایران امریکہ تکنیکی مذاکرت، پاکستانی اور قطری ثالثین شرکت کرینگے

اسلام آباد مفاہمتی(Agreement) یادداشت پر دستخط کے بعد ہونے والی پیش رفت کے سلسلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں منعقد کیے جائیں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دفتر خارجہ کے مطابق ان مذاکرات میں امریکہ اور ایران کے نمائندے، جبکہ پاکستان اور قطر کے ثالثی نمائندے شرکت کریں گے۔پاکستان، ثالث کے طور پر اپنے کردار کے تحت، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھانے کے مقصد سے اس عمل میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسری جانب العربیہ نے دعویٰ کیاہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایک ساتھ مذاکرات میں شرکت کیلئے سویٹزر لینڈ روانہ ہوں گے ۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اہم ترین دورے پر ایران پہنچے جہاں انہوں نے سویٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات بارے اہم ملاقاتیں کیں ۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی جس میں نہایت اہم مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع کےمطابق محسن نقوی خطےمیں کشیدگی کے خاتمے اورسفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے تناظرمیں متعدد بار تہران کا دورہ کرچکے ہیں۔ ان کےحالیہ دورے کو بھی علاقائی سفارت کاری اور اہم پیشرفت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ایم او یو سائن ہونےکےبعد مذاکرات کا پہلا دور آج ہونے جارہا ہے،امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیووٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے،جیرڈ کشنر پہلےہی برگن اسٹاک میں موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس حکام کےمطابق اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شرکت کریں گے،مذاکرات کی حتمی تاریخ اور وقت طےنہیں پایا،نائب امریکی صدرجے ڈی وینس کی بھی مذاکرات کیلئے سوئٹزر لینڈ روانگی متوقع ہے۔

امریکی صحافی نےدعوی کیا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے ثالث ممالک کو آگاہ کردیا،ایران نےامریکا کے ساتھ مذاکرات کو لبنان میں سیز فائر سےمشروط کیا تھا،ایران چاہتا ہےسوئٹزرلینڈ مذاکرات سےپہلےاسرائیل لبنان سیز فائرنافذ ہو،یادرہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان جمعہ کو مذاکرات کا پہلا دورملتوی ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران تکنیکی مذاکرات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا بھی سویٹزرلینڈ روانگی کا امکان

ایران نےامریکا کے ساتھ مذاکرات کو لبنان میں سیزفائر سےمشروط کررکھا ہے،امریکا اور ایران کےدرمیان یہ مذاکرات ثالثت ملکوں کی موجودگی میں ہوں گے،ساٹھ دن کی ڈیڈلائن ہےجس میں حتمی معاہدہ طے پانا ہے،اِن مذاکرات میں بہت سے تکنیکی اورمالی معاملات کے علاوہ ایران کے جوہری پروگرام بالخصوص افزدوہ یورینیئم پر بات ہوگی۔