بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا بھرمیں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں کمی، پاکستان میں 75فیصد ہولناک اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی وائرس/ ایڈز کا عالمی دن (آج)یکم دسمبر کو منایا جائے گا۔ دنیا بھر میں ایچ آئی وی وائرس/ ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں کمی جبکہ پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس/ ایڈز کے مریضوں میں 75 فیصد ہولناک اضافہ ہوا ہے۔یہ اضافہ 2010سے 2019 کے درمیان ہوا۔ پاکستان میں ہر سال 25ہزار نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔ بھارت سمیت دنیا بھر ایچ آئی وی وائرس/ ایڈز میں 32فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ایمررو ریجن EMRO میں 21ممالک شامل ہیں، ان ممالک میں پاکستان میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی وائرس/ ایڈز کے مریض موجود ہیں جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی وائرس/ ایڈز کے مریض میں نمایاں کمی آئی ہے۔