بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال شدید زخمی ہو گئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف گلوکار جوبین نوٹیال سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد گلوکار کی اپنی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں جبکہ ان کے سر پر گہری اور سر میں چوٹ لگی ہے۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال میں کے جایا گیا ہے۔

جوبین کی ٹیم نے کہا ہے کہ جلد ہی ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا ، جس کے بعد ہی ڈاکٹرز واضح طور پر ان کی حالت کے بارے میں بتا سکیں گے۔

گلوکار جوبین نوٹیال ںے بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ گانے دیے ہیں، جن میں ”ہم نوا میرے” ، ”تجھے کتنا چاہنے لگے ہم” اور ”راتاں لمبیاں” شامل ہیں، جبکہ گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے دبئی میں بھی پرفارم کیا۔