اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان کمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ساؤتھ پنجاب کے چیئرمین محمد اختر بٹ نے کہا کہ ڈالر کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے انسانی زندگی بچانے والی ادویات کے خام مال کیلئے ایلسیاں نہیں کھل رہیں جس کی وجہ سے ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ لا حق ہے جس سے ادویات کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ میں شدید اضافہ ہو گا اور مریضوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ادویات کی قیمتیں پہلے ہی قوت خرید سے باہر ہیں مہنگائی بے روز گاری کی وجہ سے پہلے ہی غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی پریشان ہیں اور قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ غریب آدمی پہلے ہی علاج معالجے سے محروم ہیں ہاسپیٹل میں ادویات کی شدید قلت ہے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت اور اپوزیشن اقتدار کو طول دینے اور اپوزیشں اقتدار کے حصول کے بخار میں مبتلا ہے ملکی معاشی صورت حال بد سے بتر ھوتی نظر آ رہی ہےملک قائم رہے گا اور انشاء اللہ سیاست بھی ہو گی ہماری درد مندانہ اپیل ہے کے ذمے داران اپنی اس ملک اور قوم کے حال پر رحم کریں اور اپنا کردار ادا کریں ورنہ نہ تاریخ معاف کرے گی اور نہ عوام۔
ڈالر کی قلت اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، محمد اختر بٹ







