بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کی وہ شرمناک حرکت جس کی وجہ سے اداکار شبیر جان کی طلاق ہوتے ہوتے رہی، تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ سعدیہ امام اور سینئر اداکار شبیر جان اب کسی پراجیکٹ میں اکٹھے دکھائی نہیں دیتے اور اب اس کے پیچھے چھپی وجہ بھی کئی سال بعد سامنے آگئی ۔ شبیر جان نے انکشاف کیا کہ سعدیہ امام ان کی اہلیہ کے سامنے گلے ملی تھی جس کے بعد عائلی زندگی دشوار ہوگئی تھی اور پھر اہلیہ سے بھی وعدہ کیاتھا کہ آئندہ سعدیہ کیساتھ کام ہی نہیں کروں گا کیونکہ میرے لیے میری ترجیح فیملی تھی ۔

اپنے ایک انٹر و یو میں شبیر جان نے کہاکہ بہت لوگوں کیساتھ کام کیا لیکن کچھ لوگ آپ کی زندگی کو زہر بنادیتے ہیں، سعدیہ امام کیساتھ 2001ءمیں کام کیا، پھر ان کیساتھ کام نہیں کیا، بہت بار کہا گیا لیکن زندگی میں فیصلے کم ہی کرتا ہوں، اگر کرلوں تو پھر پیچھے نہیں ہٹتا، اگر کوئی میری فیملی کو ہی کراس کرنا شروع کردے تو وہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

میزبان نادر علی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کچھ ایسے واقعات ہوئے جس سے ہمیں لگا کہ گھریلو معاملات خراب ہوجائیں گے اور بات طلاق تک آئے گی ، افیئرنہیں تھا الیکن اچھے کولیگ تھے، سوات میں ایک سیریل کی شوٹنگ کیلئے موجود تھے، میری بیگم بھی موجود تھیں، بیویاں بیویاں ہوتی ہیں ، کوئی الٹی سیدھی حرکت بھی کررہے ہوتے ہیں تو ان کو بتاتے تو نہیں، کمرے میں ہم موجود تھے، سعدیہ سیدھی آئیں اور مجھے گلے لگا لیا، اسے میری اہلیہ کے سامنے ایسی حرکت کرتے خیال رکھنا چاہیے تھا، اسے سلام بھی کیا تھا، پھر اس ہوٹل میں جو بیتی ، آخرمیں نے اپنی بیوی سے کہا کہ اس کی وجہ سے آپ کو تکلیف ہوئی، میں آئندہ اس کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا۔

بیگم کو صفائی دینے بارے میزبان کی تجویز پر شبیر جان کا کہناتھاکہ ایسا نہیں ہوتا، آپ کی مسز آپ سے پوچھیں کہ آپ فلاں لڑکی کے ساتھ کیسے رہتے ہیں، آپ کہیں کہ سب کولیگ ہیں، آپ ان سے ہاتھ تو نہیں ملاتے، گلے تو نہیں ملتے؟جواب ہو کہ کبھی نہیں۔ پھرایسی چیزیں آپ کے سامنے آجائیں تو بیوی کی نظر میں آپ کی عزت تو ختم ہوگئی ، آپ تو جھوٹ بولتے رہے، بکواس کرتے ہیں۔

عمومی طورپر بیگم کے سامنے شوہر کی عزت نہ ہونے بارے سوال پر ان کا کہناتھاکہ شادی کے بعد تو ہر آدمی کی یہی حالت ہوتی ہے، جب میں نے سیلون بنایا تھاتو سٹاف کو کہا تھا کہ دیکھو بیٹا یہ مرد حضرات 95 فیصد گھر میں ذلیل ہورہے ہوتے ہیں، جب یہ آئیں تو ان کو بہت عزت، چائے، ٹھنڈا ایسا پروٹوکول ہونا چاہیے کہ بس یار یہی جگہ ہے جہاں عزت ملتی ہے، اور کہیں سے نہیں ملتی۔سٹاف نے پوچھا کہ عزت پانیوالے 5 فیصد ہیں؟ میں نے کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، وہ بھی ذلیل ہوتے ہیں، لہٰذا سب کے ساتھ آپ نے پروٹوکول رکھنا ہے کہ وہ بولیں کہ شبیر بھائی کے سیلون پر جانا ہے، کام تو فٹ پاتھ پر بھی لوگ کررہے ہیں۔