بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوشوارے جمع کرانے کیلئےFBR کے دفاتر31 دسمبر کو رات دس بجے تک کھلے رہیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں اپنے تمام فارمیشن دفاتر کو آئندہ ہفتہ (31 دسمبر) کو کھلے رہنے اور ٹیکس دہندگان کو نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد شاخوں میں گوشوارے جمع کرانے اور واجب الادا ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) اور کسٹمز کے تمام دفاتر کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام ایل ٹی او/ ایم ٹی او / سی ٹی اوز / آر ٹی اوز کھلے رہیں گے۔ جمعہ 30 دسمبر کو رات آٹھ بجے اور ہفتہ 31 دسمبر کو رات 10 بجے تک ٹیکس دہندگان کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ چیف کمشنرز آئی آر سے کہا گیا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی مجاز شاخوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ ان شاخوں کے ذریعہ جمع کردہ ٹیکس کی اسی تاریخ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی متعلقہ شاخوں میں منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں چیف کمشنرز آئی آر صرف ان افسران/ اہلکاروں کو ہدایت دے سکتے ہیں جو ٹیکس دہندگان کی سہولت ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس وصولی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ،و ہ اوقات کار میں توسیع کی بھی نگرانی کریں گے۔