کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے حلقے میں شامل مبارک ولیج بیماریوں کا گڑھ بن گیا ہے،مچھیروں کی بستی کو ملیریا ، ڈینگی اور ہیپاٹائٹس نےگھیر لیا،ہر دوسرے گھر میں مریض ، طبی سہولتوں کا فقدان ہے۔سیلاب کے بعدسندھ کے مختلف اضلاع میں پھوٹنے والی ملیریا کی وبا اب کراچی بھی پہنچ گئی ہے، ضلع کیماڑی کے مبارک ولیج میں تقریباً ہر گھر میں ملیریا کا مریض ہے، چند ہفتوں میں ملیریا کے باعث 7افراد کی موت بھی ہوچکی ہے، افسوس ناک بات یہ کہ مبارک ولیج پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا انتخابی حلقہ ہونے کے باوجود صحت کی بنیادی سہولت سے محروم ہے اور یہاں ملیریا کے علاج کے لیےکوئی میڈیکل کیمپ تک نہیں لگایا گیا،مچھیروں کی بستی کو ملیریا کے علاوہ، ڈینگی اور ہیپاٹائٹس نےگھیر لیا ہے ، ہر دوسرے گھر میں مریض ہیں لیکن طبی سہولیات کا فقدان ہے۔
وفاقی وزیر صحت کے حلقے میں شامل مبارک ولیج بیماریوں کا گڑھ بن گیا








